کراچی: گیس کا بحران سنگین ہوگیا,نارتھ ناظم آباد کے صارفین کیطرف سے عدالیہ سےنوٹس لینے کی درخواست

موسم سرما شروع ہوتے ہی کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر کی بدترین کمی کا سامنا ہے رات میں فراہمی کی بندش کے دن بھر انتہائی کم پریشر دیا جارہا ہے جس پر گھریلو صارفین کا کھانا بنانا وغیرہ مشکل ہی نہیں ناممکن ہوگیا ہے۔ دوسری نرخوں میں مسلسل اضافے سے نہ صرف بھاری بل دینے پڑرہے ہیں بلکہ مجبوری مہنگا ترین سیلینڈر لینے پڑرہے ہیں جسکا یومیہ خرچہ ہزار روپے تک آرہا ہے۔ نارتھ ناظم آباد بلاک این کے صارفین نے ادارے سے سخت احتجاج کیا ہے ایک صارف کا موقف ہے سوئی گیس کا ادارہ جان کر گیس کا کم پریشر دے رہا ہے تاکہ ادارے کے بنائے فائبر گیس سیلنڈر کی فروخت میں اضافہ ہو۔


واضع رہے حال ہی 180 فیصد تک گیس کے نرخوں میں اضافے کے بعد نئےسال کے آغاز کے ساتھ ہی حکومت نے گیس کے نرخ پھر بڑھانے کا اعلان کردیا ہے یہ اضافی بوجھ عوام کے لیے مزید مہنگائی میں اضافہ کریگا۔ صارفین کا مطالبہ ہے اگر گیس کے نرخ آسمان پر کیے جارہے ہیں تو فراہمی کے وقت پریشر تو یقینی بنایا جائے, ایک طرف مہنگائی اور بلوں نے کمر توڑ دی دوسری طرف بنیادروں سہولتوں کی عدم دستیابی ہے۔ یہ معاشی بحران نہیں بلکہ اسکی وجہ ادارے کی بدانتظامی ہے ,غیر قانونی علاقوں میں پیسے لیکر کنیکشن دیے گئے ہیں,ملک میں صرف اعلی عدالت ہی اس بدانتظامی کا نوٹس لیکر فراہمی یقینی بناسکتی ہے۔