کراچی۔ نارتھ ناظم کے علاقے میں واقع سخی حسن پمپنگ اسٹیشن کے متحصل علاقوں میں گذشتہ ایک ہفتے سے پینے کی پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔ پمپنگ اسٹیشن کے بلکل مقابل بلاک این کے ایک صارف نے بتایا کہ سردموسم میں بھی پانی اوقات کے دنوں میں بھی پانی کا پریشر نہیں دیا جارہا ہے یا پھر قلندریا کے غیرقانونی علاقوں میں فراہم کردیا جاتا ہے اور یہ پانی باقاعدہ دھونس دھمکی سے لیا جاتا ہے کیونکہ وہ اسکے پیسے ادا کرتے ہیں اور ادارہ خود کو مظلوم بناکر پیش کرتا ہے۔
ایک متاثر صارف نے بتایا کہ زمانے سے سخی حسن پمپنگ اسٹیشن کے سامنے کے علاقے کو صرف 6 انچ کی پانی کی لائن سے فراہمی دی جارہی ہے جو پہلے 12 انچ کی تھی علاقے میں کثیر منزلہ عمارتیں بن چکی ہیں, ان سے اضافی پیسے لیکر پانی کی موٹی لائن دی گئیں ہیں جبکہ درخواست جمع کرانے کے بعد بھی 6 انچ لائن میں اضافہ نہیں کیا گیا طلب میں اضافے کی وجہ سے آخر کے گھروں میں بھاری پمپ کے ساتھ بھی پانی ملنا ناممکن ہوتا ہے۔
ایک اور صارف نےشکوہ کیا کہ پمپنگ اسٹیشن پر واقع ہائیڈرنڈ پر مسلسل ٹینکرز بھرے جارہے ہیں مگر قریب ترین علاقے کو پانی فراہم نہیں کیا جارہا ہے اب کوئی سیاسی حکومت کا وجود بھی نہیں کہ دباؤ کہکر ملبہ اس پر ڈالا جائے۔
صارفین نے حکامِ بالا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے یہ بات واضع رہے کہ کراچی واٹر بورڈ اینڈ سیورج بورڈ نے پانی کےبلوں کے نرخ میں بھی کئی گناہ اضافہ کردیا گیا ہے۔