
میر علی رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید نے خود کو بے بس قرار دیدیا۔ ڈاکٹر سمعیہ سید نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ “کراچی میں میڈیکو لیگل سروسز/پولیس سرجن کی حیثیت سے اپنے چار سالہ دور ذمہ داری میں، میں نے خود کو کبھی اتنا بے بس محسوس نہیں کیا۔
سچ اور انصاف کی تلاش میں مجھے اکثر رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا، مگر اس بار میں واقعی تھک چکی ہوں،حد سے زیادہ تھک چکی ہوں۔
