کراچی واٹر بورڈ کے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن، 4 پمپ بند،پانی کے بیک پریشر سے کراچی کو پانی فراہم کرنے والی 72 انچ قطر کی مرکزی پائپ لائن ایک بار پھر دھماکے سے پھٹ گئی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی واٹر بورڈ کے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر گزشتہ شب بجلی کے اچانک ہونے والے بریک ڈاؤن سے 4پمپ بند ہوگئے۔جبکہ پانی کے بیک پریشر سے کراچی کو پانی فراہم کرنے والی 72انچ قطر کی مرکزی پائپ لائن نمبر5 ایک بار پھر دھماکے سے پھٹ گئی۔جس کے باعث مذکورہ لائن سے کراچی کو پانی کی فراہمی معطل ہو گئی جبکہ مذکورہ مقام پر لاکھوں گیلن پانی ضائع ہوگیا۔اطلاع ملنے پر واٹربورڈ گھارو ڈویژن سول کی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ لائن کا والو بند کرکے مرمت کاکام شروع کردیا ہے۔واٹربورڈ انتظامیہ کے مطابق لائن کی مرمت کاکام آج شام تک مکمل کرلیا جائے گا۔