
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت نے امریکی مذاکرات کے بعد مکمل اور فوری جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کی، انہوں نے دونوں فریقین کا شکریہ ادا کیا اور امن و امان کے قیام پر مبارکباد دی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت نے ہوش مندی اور دانشمندی کا مظاہرہ کیا۔
امریکی وزیرخارجہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پاکستان اوربھارت وسیع تر مسائل پر کسی غیرجانبدار مقام پر مذاکرات کریں گے۔
دوسری جانب نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا بھی کہنا ہے کہ
پاکستان اور بھارت نے فوری طور پر سیز فائر پر اتفاق کر لیا
بھارتی سیکریٹری خارجہ وکرم مسری کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں جنگ بندی ہوگئی ہے، دونوں طرف سے فوجی کارروائیاں بھی روک دی جائیں گی۔
وکرم مسری کا کہنا ہے کہ پاک بھارت جنگ بندی ہوگئی، پاکستانی وقت کے مطابق شام 4:30 بجے سے عمل درآمد ہو چکا ہے، پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر ملٹری آپریشن 12 مئی کو بات چیت کریں گے۔