
کراچی، ایک ہفتے میں 10 کلو آٹے کی قیمت میں 100 روپے تک اضافہ ریکارڈ ،چھوٹی چکیوں پر آٹے کی فی کلو قیمت 200 روپے فی کلو سے بھی بڑھ گئی ، عوام کی مشکلات میں اضافہ ،اخراجات مشکل،سندھ میں آٹے کی ایکس مل قیمت 6 روپے فی کلو کی کمی سے 155 روپے مقررکرنے کا فیصلہ۔
یہ فیصلہ جمعہ کوصوبائی وزیر خوراک مخدوم محبوب الزماں نے فلور ملز ایسوسی ایشن کے ساتھ ایک اجلاس میں کیا ،اجلاس میں آٹے کی ایکس مل قیمت 161 روپے سے کم کرکے 155 روپے فی کلو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔
