
وفاقی بجٹ میں کراچی کے کے فور منصوبے کیلئے 10 ارب مختص کر دیے
آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں کراچی سمیت ملک کے اہم ترقیاتی اور انفراسٹرکچر منصوبوں کیلئے اربوں روپے مختص کر دیے گئے۔
بجٹ دستاویزات کے مطابق کراچی کے بلک واٹر سپلائی کے فور (K-IV) منصوبے کیلئے 10 ارب روپے رکھے گئے ہیں، جبکہ صنعتی ترقی اور برآمدی مسابقت بڑھانے کیلئے 6 ارب 60 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
کراچی کو چمن سے ملانے والی این 25 شاہراہ، پاکستان ایکسپریس وے، کو دو رویہ بنانے کیلئے 100 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ سکھر۔حیدرآباد موٹروے منصوبے پر 30 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔
