
سخی حسن پمپنگ اسٹیشن سے متحصل علاقے میں پانی کے ادارے کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے ،سخی حسن ہائی ڈرینڈ اور پپمنگ اسٹیشن کے بلکل سامنے دو سو فٹ پر ہزاروں روپے کے ٹینکرز ڈالے جارہے ہیں اور گلیوں میں والو لگاکر پانی چوری کرکے اگلے علاقے میں دیا جارہا ہے۰
لوگوں کی نشاندہی کرنے پر بتایا گیا ہے کہ یہ الزام ماضی کے اسٹاف کو دیتے ہیں اور بتایا گیا سسٹم سابق گورنر سندھ عشرت العباد کے وقت کیا گیا ہے اور ہم اسکے ذمہ دار نہیں جبکہ تحقیقات کے بعد پتا چلا کہ حالیہ دنوں میں اس چوری میں مزید اضافہ کیا گیا ہے۰ادارے میں موجود ذمہ دار مصنوعی قالت پیدا کرکے قصور مرکزی آفس کو دیتے ہیں اور شیڈول کی فراہمی کو نئی لائینز کو ہونے باوجود کم کر دیتے ہیں. تیس سال پہلے آبادی کا دباؤ زیادو نہیں تھا اب طلب بڑھنے سے یہ چوری پکڑی گئی ہے۰
بتایا گیا ہے کہ مبینہ طور میں کمرشل عمارتوں سے لاکھوں روپے لیکر اضافی کنیکشن دیے گئے ہیں ۰
گزشتہ ایک سال میں برساتی نالے سے ایک درجن سے زائد بار پانی کی لائنز مبینہ چوری ہوئیں جسکے بعد لوگوں مہنگے ٹینکرز ڈلوانے پر مجبور ہوئے حکام کو ہر بار بتانے کے بعد بھی ٹھوس قدم نہیں لیا گیا ۰
علاقے کے لوگ متحسب اعلی کے پاس درخواستیں دے رہے ہیں اور اپنے علاقے کا پانی کو چوری ہونے سے محفوظ بنانا چاہتے ہیں۰ اس حوالے سے کمشنر کراچی کے آفس میں بھی درخواست جمع کرائی گئی ہے ۰
وہ مئیر کراچی مرتضی وہاب سے مطالبہ کر رہے ہیں کے سخی حسن ہائیڈرینڈ اور پمپنگ اسٹین کے سامنے چوری کو پکڑیں اور لوگوں کو پانی کی فراہمی یقینی بنائیں ۰
