
کراچی کے علاقے قیوم آباد ڈی ایریا کے قریب بچی سے مبینہ زیادتی کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ڈیڑھ سال کی بچی کو گھر سے باہر گھمانے کی غرض سے لے گیا تھا، ملزم بچی کو جب واپس لایا تو بچی کی حالت نہایت تشویشناک تھی۔
پولیس نے کہا ہے کہ بچی کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچایا گیا لیکن دوران علاج انتقال کر گئی۔
پولیس نے بتایا ہے کہ میڈیکل رپورٹ آنے پر بچی سے زیادتی کی تصدیق ہو گی۔
