.jpg)
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا، جس کا نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا گیا۔
اگرا نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2، 2 روپے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے۔
اس کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 328 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 358 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے
پیٹرول پمپ مالکان نے وزیراعظم شہباز شریف سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر تبدیل کرنے کے بجائے ماہانہ بنیاد پر تبدیل کرنے کی درخواست کردی۔
پیٹرول پمپ مالکان نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھا دیا جس میں کہا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ تبدیلی کے بجائے ماہانہ بنیادوں پر ردوبدل کیا جائے۔
خط میں کہا گیا کہ روزانہ قیمتیں تبدیل ہونے سے پیٹرول پمپ مالکان کو مالی نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ قیمتوں میں مسلسل تبدیلی سے کاروباری منصوبہ بندی اور اسٹاک کا انتظام مشکل ہوگیا۔
پیٹرول پمپ مالکا نے اپنے خط میں موقف اختیار کیا کہ قیمتیں کم ہونے پر مہنگے داموں خریدا گیا پیٹرول کم قیمت پر فروخت کرنا پڑتا ہے۔
