
وفاقی حکومت نے ملک میں دکانیں، مارکیٹس اور شاپنگ مالز رات 9 بجے بند کرنے کی ہدایت جاری کردیں۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں کفایت شعاری اقدامات کا جائزہ لیا گیا جس میں کمیٹی نے ہدایت کی کہ صوبائی حکومتیں وفاق سے رابطے میں رہتے ہوئے ہدایات پر موثر عملدرآمد یقینی بنائیں
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دکانیں، بازار، شاپنگ مالز اور کاروباری مراکز رات 9 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ تمام شادی ہالز،مارکیاں اور دیگر کمرشل تقریبات رات 10 بجے، ریسٹورنٹس، ہوٹلز اور سبزی فروشوں کی دکانوں کو رات 11 بجے تک کاروبار جاری رکھنے کی اجازت ہوگی۔
