پنجاب حکومت نے پیاز صوبے سے باہر بھیجنے پر پابندی لگادی

پنجاب حکومت نے قیمت کنٹرول کرنے کےلیے پیاز صوبے سے باہر بھیجنے پر پابندی لگادی۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ قیمت کنٹرول کرنے کےلیے پیاز پنجاب سے باہر بھیجنے پر پابندی عائد کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے کل پابندی لگادی تھی کہ پیاز اور کیلے پنجاب سے باہر نہیں جاسکیں گے۔