
پی پی پی رہنما محمد عامر کھوسو کا ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم “رفتار” کو قانونی نوٹس بھیجا ہے،ایڈوکیٹ ہمایوں شیخ کے توسط سے میڈیا پلیٹ فارم کے بانی فرحان ملک کو نوٹس ارسال کیا گیا ہے۰
یوٹیوب ویڈیو میں کراچی کی تباہی کا ذمہ دار پیپلز پارٹی کو ٹھہرانے پر شدید اعتراض کیا ہے،نوٹس میں مبینہ طور پر ہتک آمیز اور یکطرفہ مواد نشر کرنے کا الزام ہے۰
پاکستان پیپلز پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے پر ۱۰ ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۰
متنازع ویڈیو کو یوٹیوب، فیس بک اور انسٹاگرام سے فوری ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے،میڈیا پلیٹ فارم “رفتار” کو پبلک معذرت نامہ شائع کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے،نوٹس کا جواب دینے اور مطالبات پورے کرنے کے لیے ۱۴ روز کی مہلت دیدی گئی.
