
جرنل مشرف کی پارٹی کے مرکزی لیڈر اور نیوز بریک ٹی وی کے سربراہ جناب حارث بن سیف نے پاکستان میں انتظامی ڈھانچے کی تشکیل نو کے حوالے سے کہا یہ موجودہ اندرونی اور بیرونی حالات کےتناظر میں ناقابل مسترد اور ناگزیر ہے اور سب کو آپس کے تحفظات کو بالائے طاق رکھکر سوچنا ہوگا۔
سسٹم تو پہلے ہی تباہ تھا اب تو اسکی تباہی سے گزرا جارہا ہے بڑے صوبےایک ایک ملک کی آبادی لیکر بیٹھے ہیں اور یہ ممکن ہی نہیں کہ ایک صوبائی حکومت اس کو سنبھالےجہاں تک نچلی سطح تک اختیار کی منتقلی کو دیکھا گیا ہےتو صوبائی حکومت سارا اختیار لے لیتی ہے آٹھارویں ترمیم کے بعد نہ وفاق کو کچھ ملتا ہے نہ بلدیات کےپاس بجٹ ہوتا ہے۔
اس میں کسی کو الزام دینے کے بجائے سوچنا ہوگا کہ اس کو آسان بنایا جائے سسٹم کے بدلنے کی سب سے زیادہ مذمت سندھ حکومت کر رہی ہے جبکہ مالیاتی شہر کراچی جو پاکستان چلاتا تھا دو دہائی کےعرصےسے کھنڈر ہوکر دنیا میں ناقابل رہائش شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر اگیا ہےاور اب صوبوں کے تشکیل کا دباؤ پر تھوڑا کام شروع ہوا ہے مگر شاید دیر ہوچکی ہے۔
اب شہر کو مکمل مقامی انتظامیہ کے تحت چلنا ہوگا اب یہ بات ایم کیو ایم پاکستان کے بنانے اور پی پی پی کے نہ بننے دینے سے اگے کی بات ہے صوبہ نہ بھی بنا تو کراچی کو قیام پاکستان والی حیثیت پر جانا ہوگا جرنل ایوب نے اس کی کپیٹل ہونے کی حیثیت کو آئینی ترمیم سےختم نہیں کیا تھا تو اسکو بحال کرنے کے لیے بھی کوئی ترمیم نہیں چاہیے اور اگر ریفرنڈم میں اس کی بحالی کی شک ڈال دی جائے تو ساری بحث ختم ہوجائیگی ۔
