
لندن میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ بانی الطاف حسین کے گھر پر دو نقاب پوش افراد نے حملہ کیا اور گھر کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔
الطاف حسین کے مطابق، دو مسلح نقاب پوش افراد سامنے والا گیٹ پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے اور مرکزی دروازے اور کھڑکیوں کو شدید نقصان پہنچایا.واقعہ کے وقت الطاف حسین گراؤنڈ فلور پر اپنے بیڈ روم میں موجود تھے اور حملہ آوروں سے مبینہ طور پر چند فٹ کے فاصلے پر تھے.
رابطہ کمیٹی کے رہنماؤں نے ایکس پر کی گئی پوسٹ میں برطانوی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ لندن میں پارٹی کے بانی الطاف حسین کی رہائش گاہ پر مبینہ حملے کی مکمل تحقیقات کی جائیں اور حملے میں ملوث دو نقاب پوش افراد کی شناخت کی جائے۔
پارٹی کے مطابق شمالی لندن میں واقع الطاف حسین کے گھر پر دو نقاب پوش افراد نے مبینہ طور پر حملہ کیا۔
