
کراچی گلشن اقبال بیت المکرم مسجد کے قریب بی آر ٹی منصوبے میں شامل پل کا زیر تعمیر اسٹرکچر کا ایک حصہ گر گیا۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق ملبے تلے دب کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ جاں بحق شخص ڈیوٹی گارڈ کے فرائض انجام دے رہا تھا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن مکمل کرلیاگیا ہے، ملبے میں مزید کوئی لاش یا زخمی شخص نہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق زیر تعمیر پل بی آر ٹی منصوبے میں شامل تھا۔
