
ایم کیو ایم رہنما مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ بغاوت بڑا لفظ ہے، بغاوت بڑے لوگوں اور الطاف حسین جیسے لیڈر کے خلاف بنتی ہے، خالد مقبول تو ایک پریس کانفرنس کی مار ہیں۔ یہ بات مصطفیٰ کمال نے وی نیوز کی ایک پوڈکاسٹ میں کہی جب میزبان نے ان سے سوال کیا کہ خالد مقبول صدیقی کے خلاف بغاوت ہوسکتی ہے۔
مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ میں چئیرمین کا الیکشن کیوں نہیں لڑوں؟پارٹی متحد ہی اس وقت ہوگی کہ جب وقت پر الیکشن ہوں اور اس میں کوئی بھی پارٹی چئیرمین کا الیکشن لڑے۔ انہوں نے کہا کہ خالد مقبول دوبارہ چئیرمین منتخب ہوں پھر مجال ہے کوئی آواز اٹھائے۔انہوں نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی کے بعد میرا پروٹوکول بنتا ہے، میں پارٹی کا سیکنڈ آدمی ہوں اور مجھے ہی نہیں پتہ پارٹی میں کیا چل رہا ہے، میں ٹی وی پر دیکھ رہا ہوں ، ایسے تو گھر نہیں چلتے۔
