
کراچی میں شہریوں کو پانی گھروں میں فراہم کرنے سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی۔
کے ایم سی حکام کے مطابق کراچی میں ٹینکرز اور ہائیڈرنٹس کے ذریعے پانی کی فراہم ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے واٹر کارپوریشن کے اعلیٰ حکم کو متبادل نظام کی ہدایت جاری کردی ہے۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کراچی میں موجود تمام ساتوں ہائیڈرنٹس کو بتدریج ختم کر کے لائنوں کے ذریعے پانی فراہم کریں۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ واٹر ہائیڈرنٹس کا کنٹریکٹ گزشتہ سال ختم ہوچکا ہے، نئے کنٹریکٹس جاری نہیں کریں گے بلکہ شہریوں کی ٹینکرز سے جان چھڑائیں گے
