
کراچی کے ضلع وسطی میں ایک بار پھر پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق نارتھ ناظم آباد، بفرزون اور شادمان کے علاقوں میں شیڈول کے مطابق پانی فراہم نہیں کیا گیا۔
کراچی واٹر اینڈ سویریج کوآپریشن کے اہلکار نے سپلائی کی اس معطلی کی کوئی وجہ نہیں بتائی، لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ معمول بن چکا ہے اب وہ ہر 15 دن بعد سپلائی بند کر دیتے ہیں۔
عوامی نمائندوں کے احتجاج اور دباؤ پر پانی فراہم کرتے ہیں اور پھر ٹینکر مافیا کے لیے مصنوعی قلت پیدا کردیتے ہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ اگلے شیڈول میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔