
پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان 2 ارب ڈالر اسی مہینے کے آخر میں ابوظبی کو واپس کرے گا، یہ رقم پاکستان کے اکاؤنٹ میں سیف ڈپازٹ کے طور پر موجود تھی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اس رقم پر 6 فیصد کی شرح سے سود ادا کررہا تھا، یو اے ای اس رقم کو پہلے سالانہ بنیاد پر رول اوور کر رہا تھا، دسمبر 2025 میں یہ رقم ایک مہینے کیلئے اور پھر دو مہینے کیلئے رول اوور کی گئی۔
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ موجودہ بین الاقوامی صورتحال کے پیش نظر یو اے ای نے رقم کی فوری واپسی کا مطالبہ کیا تھا۔
