
پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں قبروں سے مردہ بچیوں کی لاشیں نکال کر ان کی بے حرمتی کرنے جیسے سنگین جرم میں زیرِ حراست انیس سالہ ملزم سلمان پولیس ٹیم پر ہونے والے مسلح حملے کے دوران ہلاک ہو گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم کو تفتیش کے سلسلے میں واقعاتی شواہد اکٹھے کرنے اور جائے وقوعہ کی نشاندہی کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ اس دوران تین موٹر سائیکلوں پر سوار چھ نامعلوم مسلح افراد نے پولیس پارٹی پر اچانک فائرنگ کر دی۔
پولیس کے مطابق، اس غیر متوقع فائرنگ کے نتیجے میں ملزم سلمان موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔
واقعے کے فوراً بعد حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کے لیے پولیس نے علاقے میں بڑا سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
ملزم سلمان کی گرفتاری کے حوالے سے ایس پی صدر فدا حسین نے دو روز قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ملزم بچیوں کی لاشیں قبروں سے نکالتا تھا
