
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی میں رات میں مزید بارش کا امکان نہیں ہے، جمعرات دوپہر کے بعد بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے اعلامیے کے مطابق کراچی میں بارش تھم گئی ہے جبکہ مختلف علاقوں میں گرج چمک کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق عید کے پہلے دن ہلکی بارش کا امکان رہے گا جبکہ 24 تا 27 مارچ کے دوران بھی مغربی ہواؤں کا سلسلہ کراچی سمیت سندھ میں بارش کا سبب بن سکتا ہے۔
کراچی میں بارش کے بعد 200 سے زائد فیڈرز ٹرپ ہوگئے ہیں، شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی۔
لیاقت آباد، لائنز ایریا، ماڑی پور روڈ، مچھر کالونی، گلشن معمار، نیو کراچی، سرجانی، قائدآباد، لانڈھی، ملیر، کورنگی، گارڈن ایسٹ اندھیرے میں ڈوب گئے
کراچی میں بارش کے دوران مختلف حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 19 ہوگئی ہے، چھت اور دیواریں گرنے سے 60 افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
