
نارتھ ناظم آباد کے علاقے سخی حسن میں لوگوں پانی اور بجلی کے پیچیدہ مسائل کا سامنا ہے ، واٹر کارپوریشن اوقات کے دنوں میں پانی کی فراہمی نہیں کرتا دوسری طرف کے الیکٹرک بھی ٹرپنگ فالٹ اور مینٹینس کے نام پر بے پناہ بجلی کی فراہمی منقطع کرتی ہےیہاں تک جمعہ کو بھی مینٹینس کی جاتی ہے.
شہری دونوں اداروں سے سخت ناخوش ہیں سخی حسن بلاک این کے رہاشیوں نے شکایت کی پانی اور بجلی کی لائینں برساتی نالے سے باقائدگی سے چوری ہوتی ہیں اور ان لائنوں کومحفوظ بنانے میں ادارے ناکام ہیں ، گزشتہ سال سے ابتک چھ سے سات بار واقعات ہوچکے ہیں، ایک صارف نے بتایا پچھلے سال بھی نیپرا سے شکایت کے بعد کے الیکٹرک نے زیر زمین کیبل فالٹ بنایا اور ابھی گزشتہ دو ماہ سے سخی حسن پمپنگ اسٹیشن فیڈر پر دوبارہ زیر زمین کیبل فالٹ آیا ہوا ہے جو بنایا نہیں جارہا ہے اور کسی اور فیڈر پر اضافی لوڈ منتقل کیا ہوا ہے جسکی وجہ سے متاثرہ علاقہ رات دن بجلی کے تعطل کا شکار ہے.
شہریوں نے حکامِ بالا سے اداروں کی اس غفلت کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے فوری ایکشن لینے پر زور دیا ہے.

