
پاکستان میں شوال 1447 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا، ملک بھر میں عیدالفطر 21 مارچ کو منائی جائے گی۔
چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اجلاس میں ہوا۔
اجلاس کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے چاند کی رویت سے متعلق اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں کسی مقام سے شوال کا چاند نظر آنے کی مصدقہ شہادت نہیں ملی۔
مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں عیدالفطر ہفتہ 21 مارچ کو منائی جائے گی
