
کراچی کو پانی فراہم کرنے والی دو پائپ لائنیں پریشر کے باعث پھٹ گئیں جس کے باعث پانی کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث شہر قائد کو پانی فراہم کرنے والی 2 پائپ لائنیں پریشر کے باعث پھٹیں۔ 72 انچ قطر کی لائن نمبر 2 اور 5 پھٹنے سے کراچی کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی
پائپ لائن پھٹنے سے قریبی آبادیوں میں پانی داخل ہوگیا جس کے باعث زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔
پائپ لائنیں پھٹنے سے کراچی کو یومیہ 80 ملین گیلن پانی کی فراہمی معطل ہوگئی، لانڈھی، شاہ لطیف ٹاؤن، ماڈل کالونی، کورنگی، ملیر، قائد آباد اور گلشن اقبال میں شہریوں کو پانی کی قلت کا سامنا ہے
