
سینئر اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ حملوں کے بعد ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی میت مل گئی ہے۔
برطانوی میڈیا نے بھی اسرائیلی حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ خامنہ اِی کی لاش ملی ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر ساتھیوں کے ہمراہ زیر زمین بنکر میں تھے، ایرانی سپریم لیڈر درجنوں ساتھیوں سمیت مارے گئے ہیں۔
امریکی حکام نے بھی تصدیق کی ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ خامنہ ای اور 5 سے 10 اعلیٰ ایرانی رہنما کمپاؤنڈ پر اسرائیلی حملے میں مارے گئے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ جو ایران میں بیشتر فیصلے کرتے تھے اب مارے جاچکے ہیں۔
واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر کے انتقال کی خبریں درست معلوم ہوتی ہیں۔
گذشتہ روز امریکا اور اسرائیل کے ایران کے 24 صوبوں پر بحری اور فضائی حملوں میں 201 ایرانی شہری جاں بحق اور 747 زخمی ہوگئے، حملوں میں ایرانی وزیر دفاع امیر ناصر زادہ شہید ہوگئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران میں متعدد اسرائیلی میزائل یونیورسٹی اسٹریٹ اور جمہوری ایریا پر گرے ہیں، یہ امریکا اور اسرائیل کا مشترکہ حملہ ہے۔
اسرائیل اور امریکا نے تہران، خرم آباد، قم، اصفہان، کرج اورکرمان شاہ، لورستان اور تبریز میں حملے کیے ہیں۔
اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں ایران میں ہزاروں اہداف کو نشانہ بنایا جائے گا۔
اسرائیلی میڈیا نے کہا ہے کہ ایران میں 500 اہدف کو 200 اسرائیلی طیاروں نے نشانہ بنایا
