ٹی وی ڈراموں کا ایک معروف اور مانوس چہرہ بہروز سبز واری نے انکشاف کیا ہےکہ انہوں نے کئی مرتبہ عمران خان کیساتھ بیٹھ کر شراب پی ہے، یہ برملا اعتراف کسی انکشاف سے کم نہیں کہ بہروز سبزواری خود بھی شراب پیتے ہیں کیونکہ انکا تعلق ایک قدامت پسند گھرانے سے ہے اور وہ خود بھی اچھی ساکھ کے مالک ہیں۔
اپنےاور عمران خان کے بارے میں شراب نوشی کا یہ انکشاف بہروز سبزواری نے اپنے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کے دوران کیا جس میں انہوں نےدعویٰ کرتے ہوئے انکشاف کیاکہ خان صاحب نے کبھی ایک ڈرنک سے زیادہ نہیں پی،آخر میں ہمیشہ سچ کی جیت ہوتی ہے یہ قیدی نمبر 804 جیتے گا، آپ لکھ لیں، کیونکہ وہ سچا ہے، میں نے شوکت خانم میں عمران خان کیساتھ 24 سال گزارے ہیں،08-2007 میں ایم کیو ایم نے کراچی میں عمران خان کا داخلہ بند کر رکھا تھا تو میں نے خان صاحب سے کہا آپ کیساتھ کیا مسئلہ ہے آپ میڈیا پر الطاف حسین کو کیوں برا بھلا کہتے رہتے ہیں ،عمران خان نے جواب دیا کہ یار تجھے نہیں پتا اور گالیاں دینے لگے میں نےانہیں کہا یہ بات ہمیں بھی پتا ہے بہت برے ہیں لیکن آپکو کہنے کی کیا ضرورت ہے لیکن انہوں نے نہیں سنا حالانکہ میں درست بات کہہ رہا تھا،خان صاحب کی خامی یہی ہے کہ ان میں لچک نہیں ہے،دوسرا ان پر الزام لگایا جاتا ہے کہ وہ کوکین لیتا ہے۔
پاکستانی معروف سینئر اداکارہ حنا بیات نے کہا ہے کہ خود کو دنیا کی نظروں میں لانے کے لیے معروف شخصیات کو استعمال کرنے کا نیا ٹرینڈ چل نکلا ہے۔
ویڈیو پیغام میں حنا بیات نے کسی اداکار مہمان یا میزبان کا نام لیے بغیر کہا ہے کہ ’چلیں جی اب ایک نیا ٹرینڈ شروع ہو گیا ہے، اگر آپ کے بارے میں میڈیا پر بات نہیں ہو رہی اور آپ کے کام کو سراہا نہیں جا رہا ہے تو ایک پوڈ کیجیے، کسی معروف شخص کے بارے میں کوئی غلط بیان دیجیے اور ساتھ میں یہ کہہ دیں کہ اُس شخصیت کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔‘
حنا بیات کی اس ویڈیو کو صارفین کی جانب سے حال ہی میں معروف سینئر اداکار بہروز سبزواری کی جانب سے دیے گئے بانیٔ پی ٹی آئی سے متعلق بیان پر ردِ عمل قرار دے رہے ہیں۔