
کراچی کے علاقے گارڈن سے تعلق رکھنے والا 42 سالہ شخص کتے کے کاٹنے (ریبیز) کے باعث جان کی بازی ہار گیا ہے۔
انڈس اسپتال حکام کے مطابق جاں بحق شخص میں کتے کے کاٹنے کے 1 ماہ بعد ریبیز کی علامات ظاہر ہوئیں تھیں۔
اسپتال حکام کے مطابق متاثرہ شخص کو بخار ، بےچینی اور ہائیڈروفوبیا کی علامات کے ساتھ لایا گیا تھا۔
حکام کے مطابق بروقت اور مکمل علاج نہ ملنے سے قیمتی جان ضائع ہوئی، ریبیز سے بچاؤ کے لیے فوری طور پر ویکسین لگوانا ہوتا ہے۔
