
پنجاب کے ایک تھیٹر میں کم عمر لڑکے کی ڈانس پرفارمنس دیکھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد متعلقہ حکام نے کارروائی کرتے ہوئے تھیٹر کو سیل کردیا۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں ایک کم عمر لڑکے کو تھیٹر میں ڈانس پرفارمنس دیکھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس کے بعد معاملہ حکام کی توجہ کا مرکز بن گیا
ویڈیو سامنے آنے کے بعد پنجاب کی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری کی ہدایت پر متعلقہ تھیٹر کو سیل کردیا گیا۔ حکام کے مطابق واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تھیٹر انتظامیہ کے خلاف قانونی اور انتظامی کارروائی شروع کردی گئی ہے جبکہ مزید کارروائی بھی جاری ہے
سوشل میڈیا صارفین نے بھی واقعے پر تنقید کی، مشی خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ انہوں نے انسٹاگرام پر ایک کلپ دیکھا جس میں 10 سالہ بچہ اسٹیج ڈانسر کے رقص کے ایسے انداز کی تعریف کرتا نظر آیا جو ان کے مطابق نامناسب تھے۔
