
سرجانی ٹاؤن میں گھرسے ماں اوراس کے3 معصول بچوں کے لرزہ خیرقتل کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں،جاں بحق ماں اورتینوں بچوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا،پولیس سرجن کے مطابق جاں بحق ماں اورتینوں بچوں کو سراوردماغ پر متعدد شدید نوعیت کی چوٹیں پائی گئی، تینوں مقتولین کے سر پرشدید ضربات کے باعث دماغی ٹشوزکوشدید نقصان پہنچا،پولیس نے قتل کیے جانے والے بچوں کے دادا کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن تھانے کے علاقے سرجانی ٹاؤن سیکٹر سیون ڈی مکان نمبر ایل 186 سے 34 سالہ مہوش زوجہ دانش نامی خاتون اوراس کے2 بچوں 6 سالہ حسنین اور 8 سالہ مرحہ کا لرزہ خیز قتل اور ڈھائی سالہ شدید زخمی بچی اشمیرہ کا دوران علاج دم توڑ جانے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
رات گیے جاں بحق ماں اور تینوں بچوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کرکے لاشیں لواحقین کے سپرد کردی گئیں پولیس سرجن ڈاکٹرسمیعہ سید نے ایکپسریس کو بتایا کہ عباسی شہید اسپتال میں تین لاشیں لائی گئیں جبکہ ایک شدید زخمی بچی کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
جاں بحق ماں اور تینوں بچوں کوسراوردماغ پر متعدد شدید نوعیت کی چوٹیں پائی گئیں تینوں مقتولین کے سر پر شدید ضربات کے باعث دماغی ٹشوز کو شدید نقصان پہنچا واقعے میں شدید زخمی کمسن اشمیرہ دورانِ علاج جناح اسپتال میں دم توڑگئی، لاشوں سے سیمپل لے کر کے کیمیکل ایگزامن کے لیے بھیج دیے گئے ہیں۔
مقتولین کو کوئی نشہ اور چیز دی گئی یا نہیں یہ کیمیکل ایگزامن رپورٹ میں واضح ہوگا، مقتولہ خاتون مہوش کے بھائی نعمان نے ایکسپریس کو بتایاکہ بہنوئی دانش راشد منہاس روڈ پر واقع معروف شاپنگ سینٹرمیں الیکٹریشن کا کام کرتا ہے پیرکی شپ بہنوئی دانش کام پرسے گھر پہنچا تو گھرمیں اندھیرا تھا۔
بہنوئی نے گھر کی لائٹ آن کی تو گھرمیں بیوی اور 2 بچوں کی لاشیں خون میں لت پت موجود تھیں جبکہ بیٹی شدید زخمی حالت میں تھی، دانش نے فون کال کرکے اپنے والد اورمجھ سمیت تمام رشتہ داروں کو واقعے کی اطلاع دی ،شدید زخمی بچی کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئی پولیس نے جائے وقوع سے فنگر پرنٹس سمیت تمام شواہد اکٹھا کر لیے۔
پہلےشبہ تھا کہ واقعہ گھرمیں ڈکیتی کے دوران واقعہ ہوا لیکن گھرمیں تمام چیزیں اپنی جگہ موجود ہیں، ڈکیتی کی واردات نہیں ہے۔
پولیس نے رات گئے بہنوئی سے پوچھ گچھ بھی کی لیکن کوئی مشکوک بات سامنے نہیں آئی اورپولیس نے بہنوئی کو جانے دیا ۔
انھوں نے بتایا کہ مقتولہ مہوش پانچ بہن بھائیوں میں دوسرے نمبر پر تھی، انھوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بہن اوراس کے بچوں کے لزرہ خیر قتل میں ملوث ملزمان کا فل الفور سراغ لگایا جائے، ہمیں انصاف فراہم کیا جائے اور جو بھی واقعے میں ملوث اسے قرار واقعے سزادی جائے۔
دوسری جانب سرجانی ٹاؤن پولیس نے ماں اور اس کے تین بچوں کے لرزہ خیر قتل کے واقعے کا مقدمہ سرجانی ٹاؤن تھانے میں درج کرلیا گیا۔
مقدمہ مقتولہ خاتون کے شوہرکے والد و بچوں کے داد محمد یامین کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مقدمہ قتل کی دفعہ کے تحت نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق قتل سے قبل ماں اوربچوں کو نشہ آور چیز دے کر بے ہوش کئے جانے کا شبہ ہے، تاہم نشہ آور دوا دینے کی تصدیق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ہوسکے گی۔
انھوں نے بتایا کہ قتل انتہائی مہارت سے کیا گیا، قاتل نے شواہد چھپانے کی پوری کوشش کی ہے شبہ ہے کہ مقتولین نشہ آوردوا کے اثر سے جس جگہ موجود تھے وہیں تشدد کرکے قتل گیا۔
پولیس کے مطابق دوران تفتیش اب تک تاحال آلہ قتل نہیں مل سکا ہے پولیس حکام کے مطابق واقعے کی سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز، موبائل فون ریکارڈ سمیت دیگر پہلوؤں پرتحقیقات جاری ہے
