
لاہور کے علاقے ڈیفنس میں دو غیر ملکی خواتین کے مبینہ اغوا اور زیادتی کیس کی تحقیقات جاری ہیں، پولیس نے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر مزید 4 افراد کو حراست میں لے لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ڈیفنس میں دو غیر ملکی خواتین کے مبینہ اغوا اور زیادتی کیس میں دونوں خواتین کی میڈیکل رپورٹ موصول ہوگئی ہے جس کے مطابق ایک غیر ملکی خاتون سے زیادتی ثابت ہوگئی، جبکہ دوسری غیر ملکی خاتون سے زیادتی کی کوشش کی گئی۔
میڈیکل رپورٹ میں غیر ملکی خاتون ایسٹرڈ سے زیادتی ثابت ہوئی اور اسٹیفنی سے زیادتی کی کوشش کی گئی، پولیس نے کیس کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر پوچھ گچھ کے لیے مزید 4 افراد کو حراست میں بھی لے لیا ہے۔
خیال رہے کہ غیر ملکی خواتین کے اغوا اور زیادتی کیس میں 4 ملزمان جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔
