.jpg)
آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع ایک عمارت میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے مبینہ دفتر سے تحسین عباسی سمیت متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق کارروائی اس وقت کی گئی جب دفتر میں کالعدم سیاسی جماعت کے قائد کا ٹیلیفونک خطاب جاری تھا۔ چھاپے کے دوران تنظیمی لٹریچر، جھنڈے، لیپ ٹاپ اور دیگر سامان بھی تحویل میں لے لیا گیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر ہاضم بھنگوار نے دفتر کو سیل کر دیا۔
