
اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بریف کردیا گیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافی بارک راوڈ سے گفتگو میں کہا کہ ہم ایران کے ساتھ حتمی ڈیل کے بہت قریب ہیں، جو کچھ اب ہورہا ہے میں نہیں چاہتا کہ اسے اڑا دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو جوابی حملہ کرے گا تو یہ سلسلہ ایسے ہی چلتا رہے گا جیسے 47 سال سے چل رہا ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ میں ابھی نیتن یاہو کو فون کرنے جا رہا ہوں، نیتن یاہو سے کہوں گا کہ جوابی حملہ نہ کرے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو مشورہ دوں گا، آپ نے اپنے میزائل داغے دیئے بس اتنا کافی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران میز پر واپس آئے اور معاہدہ کرے، اسرائیل کی جانب سے بیروت پر آج کے حملے پر خوش نہیں ہوں۔
بعدازاں برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کو انٹرویو میں امریکی صدر نے کہا کہ نیتن یاہو کے پاس ایران کے ساتھ معاہدہ قبول کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے حملوں نے امریکا ایران مذاکرات مکمل کرنے کی خواہش کو نہیں بدلا، اگر ڈیل ناکام ہو ئی تو ایران پر کمانڈو آپریشن پر غور کریں گے
