.jpg)
کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے خیابان اقبال میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا۔
ایک گاڑی بے قابو ہو کر سڑک کنارے پلاٹ میں جا رکی، جبکہ ڈرائیور ایک نوعمر لڑکا تھا جو مبینہ طور پر نشے کی حالت میں تھا اور غیر مناسب حالت میں ڈرائیونگ کر رہا تھا۔
عینی شاہدین کے مطابق لڑکا موقع پر موجود ویجیلنس اہلکاروں سے بدتمیزی بھی کرتا رہا۔ بعد ازاں اس کا والد گارڈز کے ہمراہ موقع پر پہنچا اور اسے اپنے ساتھ لے گیا۔
واقعہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے اور شہری اس پر شدید ردعمل دے رہے ہیں۔
