
کراچی میں منکی پاکس کا ایک اور کیس سامنے آگیا، صوبائی محکمہ صحت نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی میں مجموعی طور پر 8 افراد منکی پاکس کا شکار ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ بھر میں اب تک ایم پاکس کے 33 کیسز رپورٹ ہوئے۔ خیرپور میں سب سے زیادہ 22 ایم پاکس کیسز سامنے آئے، گزشتہ 5 دنوں میں خیرپور سے کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق سکھر سے اب تک منکی پاکس کے تین کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، ایم پاکس کی صورتحال میں بہتری آئی اور معاملات قابو میں ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق سکھر میں 50 سے زائد ہیلتھ کیئر ورکرز کو تربیت فراہم کی ہے، اہم طبی اداروں میں انفیکشن کنٹرول آڈٹس مکمل کرلیے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق سکھر اور خیرپور کے اسپتالوں میں آئی پی سی آڈٹس کیے گئے، نوزائیدہ اور کریٹیکل کیئر یونٹس میں احتیاطی اقدامات سخت کر دیے ہیں۔
