.jpg)
کراچی میں ڈینگی سے رواں سال کی پہلی ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے جس کا تعلق ضلع شرقی سے تھا۔
ترجمان نے بتایا کہ سندھ بھر میں رواں سال ڈینگی کے 198 کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ شہرِ قائد میں ڈینگی کے 163 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
کراچی میں منکی پاکس کا دوسرا کیس رپورٹ ہو گیا ہے۔
اس حوالے سے سندھ انفیکشن ڈیزیز اسپتال کے ایم ایس کا کہنا ہے کہ سندھ انفیکشن ڈیزیز اسپتال میں 22 سال کے نوجوان میں ایم پاکس کی تصدیق ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مریض بفر زون کا رہائشی ہے، رپورٹ مثبت آنے پر اس کو آئسولیشن میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
سندھ انفیکشن ڈیزیز اسپتال کے ایم ایس کے مطابق کراچی میں ایم پاکس کا پہلا کیس مارچ میں رپورٹ ہوا تھا۔
