
دو گیس فیلڈز کی بندش کے باعث سوئی سدرن کے نظام میں گیس کی قلت کا خدشہ پیدا ہو گیا۔
سوئی سدرن کے ذرائع کے مطابق آج کئی گھنٹے گیس کی قلت کا سامن ہو سکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دوپہر 2 تا شام 7 تک گیس کی قلت کا اثر زیادہ ہو سکتا ہے۔
سوئی سدرن کے ترجمان نے کہا کہ گیس کی قلت کے مسئلے پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
