
عالمی شہرت یافتہ ہالی ووڈ اداکار رابرٹ ڈی نیرو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔
رابرٹ ڈی نیرو نے نیویارک میں ’نو کنگز‘ ڈے کی تقریب میں ناصرف شرکت کی بلکہ تقریب سے خطاب بھی کیا۔
تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے اداکار نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنے غلط کام کانگریس اور عملے کی ملی بھگت کے بغیر نہیں کرسکتے
رابرٹ ڈی نیرو نے مزید کہا کہ کرپٹ رہنماؤں کو خود کو مالدار بنانے سے روکا جانا چاہیے۔
واضح رہے کہ ایران پر جنگ کے خلاف امریکا کے علاوہ دنیا کے مختلف ممالک میں لوگوں نے ’نو کنگز‘ ریلیاں نکالیں اور مظاہرے کیے، جنگ کے خلاف لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔
یونان، اٹلی، فرانس، اسپین، جرمنی، نیدر لینڈز اور آسٹریلیا میں مظاہرین نے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے اور جنگ روکنے کا مطالبہ کیا۔
