
پاک چین دوستی کہکشاوں تک جاپہنچی، پاکستانی خلا باز ذیشان علی کی چینی خلا بازو کے ساتھ مشن پر روانگی سے پہلے شاندار الوداعی تقریب، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال بھی موجود ہیں، شرکا پاکستانی پرچم بھی لہراتے رہے۔
ذیشان علی سمیت تینوں خلا بازوں کو انتہائی پروقار انداز سے تیان گونگ خلائی اسٹیشن لےجایا گیا۔
ذیشان خلا میں جانے والے پہلے پاکستانی خلا باز ہیں، وہ تیان گونگ خلائی اسٹیشن پہنچنے والے پہلے غیر ملکی خلا باز بھی ہیں۔
ذیشان علی نے مشن کو پاکستان کے لیے اعزاز قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں مزید مشترکہ خلائی مشن بھی ہوں گے۔
خلا میں جانے والے پہلے پاکستانی خلا باز ذیشان علی کی خلائی پرواز سے قبل الوداعی تقریب پاکستانی وقت کے مطابق آج رات ایک بج کر 40 منٹ پر منعقد ہوئی۔
ذیشان علی دو چینی خلا بازوں کے ہمراہ تقریباً ایک ہفتہ خلائی اسٹیشن پر گزاریں گے، چین کے خلائی اسٹیشن ’’تیان گونگ‘‘ میں مختلف سائنسی تجربات انجام دیں گے، پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی کی خلائی پرواز سے پاکستان کا نام عالمی خلائی تحقیق میں نمایاں ہوگا۔
خلائی مشن صبح پانچ بجے خلا کی جانب پرواز کرے گا، پاک چین تعلقات کی بلندیوں کی نئی تاریخ رقم ہوگی۔
