
وثی ملیشیا نے مدینہ منورہ کی جانب ڈرونز داغنے کی تردید کر دی۔
ترجمان حوثی ملیشیا کا جاری بیان میں کہنا ہے کہ آج سعودی عرب کے خلاف کوئی فوجی آپریشن نہیں کیا گیا۔
حوثی ملیشیا کا یہ بیان سعودی اتحاد کے اس دعوے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے مدینہ اور مشرقی خطے کے اوپر ڈرونز کو فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا ہے۔
س سے قبل سعودی فوجی اتحاد نے دعویٰ کیا تھا کہ سعودی عرب کی جانب آنے والے 4 ڈرون فضا میں تباہ کر دیے گئے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ مدینہ منورہ اور سعودی عرب کے مشرقی علاقوں میں ڈرونز کو تباہ کیا گیا۔
دوسری جانب یمنی حکومتی فورسز نے 24 گھنٹوں میں حوثی ملیشیا کے 558 جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
