حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے پٹرول کی قیمت میں 5روپے16پیسےاورڈیزل کی قیمت میں 7روپے 69پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
وزارت پیٹرولیم ڈویژن نے 20 اکتوبر کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کے جاری کردہ طریقہ کار کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد وبدل کیا ہے۔
