
پاکستانی پاسپورٹ دنیا کا چوتھا کمزور ترین، عالمی درجہ بندی میں 100ویں نمبر پر برقرار، طاقتور ترین پاسپورٹس میں ایشیائی ممالک کی بالادستی، سنگاپور نمبر 1،امارات، جاپان اور جنوبی کوریا دوسرے نمبر پر،سنگاپور کے پاسپورٹ پر192 ممالک ، پاکستانی پاسپورٹ پر صرف 30 ممالک کا ویزا کے بغیر سفر کرسکتے ہیں۔
ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جولائی تا دسمبر 2026 کی پاسپورٹ درجہ بندی کے مطابق سنگاپور کا پاسپورٹ ایک بار پھر دنیا کا طاقتور ترین قرار پایا، جس پر 192 ممالک میں ویزا فری سفر ممکن ہے، جبکہ متحدہ عرب امارات، جاپان اور جنوبی کوریا مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر رہے۔
