
وفاقی حکومت نے معاہدے کے برعکس سولر سسٹم سے بجلی بنانے والے صارفین کے لیے بلنگ کے طریقہ کار میں ترمیم کر دی ہے۔ اضافی بجلی سسٹم پر شامل تو ہو جائے گی مگر نیٹ میٹرنگ پالیسی کے تحت بجلی صفریونٹ تصورکی جائے گی اور اس پر کوئی ریلیف فراہم نہیں کیا جائے گا، معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والے صارفین کے کنکشن پر ’ایکسپورٹ ایم ڈی آئی چیک‘ نافذکردیاگیا.
سولرصارفین کیلئے آمدن کاذریعہ محدود،بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں اضافی بجلی کو ’صفر‘ یونٹ ڈکلیئر کر دیا گیا ہے جس سے سولرصارفین کے لئے آمدن کابڑاذریعہ محدودہوگیا۔ اس اقدام کے ساتھ ہی معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والے صارفین کے کنکشن پر ’ایکسپورٹ ایم ڈی آئی چیک‘ نافذالعمل کر دیا گیا ہے
