کراچی کے ضلع وسطی میں گزشتہ 10 روز سے پانی کی شدید قلت ہے۔ابتدائی طور پر کہا گیا تھا کہ سخی حسن پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی کیبل میں خرابی ہے تاہم پمپنگ اسٹیشن پر موجود جین سیٹ سے ٹینکرز کے لیے سخی ہائیڈرینٹ کو مسلسل بجلی فراہم کی گئی۔
بعد میں موٹر میں خرابی کی وجہ سے سپلائی محدود کر دی گئی۔
حال ہی میں واٹر کوآپریشن نے کہا کہ پیچھے سے بجلی کا مسئلہ ہے اور سخی حسن پمپنگ سٹیشن پر سپلائی نہیں ہو رہی ہے۔
عوام غصہ میں ہیں ان کا کہنا ہے کہ کراچی واٹر سیوریج کوآپریشن کے بل پہلے ہی دگنے سے زیادہ بڑھ گئے اور آسمان کو چھوتی مہنگائی میں وہ ٹینکرز نہیں خرید سکتے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ سب کچھ ٹینکرز کی فروخت کے لیے کیا جاتا ہے اور اگر علاقے کو پانی فراہم نہیں کیا جاتا ہے تو پمپنگ اسٹیشن سے ہائیڈرنٹ کو پانی کی فراہمی نہیں ہونی چاہیے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ کراچی میں ریکارڈ توڑ گرم موسم کی وجہ سے جون اور جولائی کے مہینوں میں پانی کا بحران پیدا ہوا تھا۔