معاشی درجہ بندی کے ادارے ’فچ‘ نے پیش گوئی کی ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت 18 ماہ تک قائم رہے گی جبکہ بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان مستقبل قریب میں زیر حراست ہی رہیں گے۔
فچ رپورٹ کے مطابق حکومت پاکستان کے مشکل معاشی فیصلےآئی ایم ایف کےساتھ پروگرام کی راہ ہموار کر رہے ہیں، پاکستان کی معیشت کے لیے بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ اور شعبہ زراعت کے لیے سیلاب اور خشک سالی معاشی رسک ہے۔
فچ نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی بحالی کو نازک صورتحال کا سامنا ہے، شہری علاقوں میں احتجاج معاشی سرگرمیوں کو متاثر کرسکتی ہے جبکہ سیاسی عدم استحکام معیشت کو نقصان پہنچا سکتا ہے
فچ نے پیش گوئی کی کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان مستقبل قریب میں زیر حراست ہی رہیں گے جبکہ پاکستان کی موجودہ مسلم لیگی حکومت 18 ماہ تک برقرار رہے گی جس کے بعد ٹیکنوکریٹ حکومت آئے گی۔