You are here:  / Uncategorized / ثابت دھنیا کے پانی سے ہائی بلڈ پریشر کنٹرول کیا جاسکتا ہے

ثابت دھنیا کے پانی سے ہائی بلڈ پریشر کنٹرول کیا جاسکتا ہے

دھنیا کے بیج متعدد صحت کے فوائد پیش کرسکتے ہیں جن میں بہتر قلبِ صحت، بہتر نظام ہاضمہ اور آنتوں کی بہتر صحت شامل ہیں۔

ماہرین کہتے ہیں کہ ثابت دھنیا ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک بہترین علاج ہے۔ یہ دل کی صحت کے لیے بھی بہت مفید ہے۔ 

 

مطالعے میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ثابت دھنیا ہمارے خون کی نالیوں میں تناؤ کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

ان بیجوں میں اینٹی مائکروبیل مرکبات بھی ہوتے ہیں جو آپ کے جسم کو انفیکشن کے خلاف لڑنے میں مدد فراہم کرسکتے ہیں۔ دھنیا کی اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیات آپ کی جلد کی صحت کے لیے بھی اچھی ہیں۔ 

دھنیا کا پانی ہائی بلڈ پریشر  کو کنٹرول کرنے میں کس طرح مدد کرتا ہے اس کے بارے میں جاننے کے لیے یہاں پڑھیں۔

ماہرین کہتے ہیں کہ اگر آپ ہر صبح ثابت دھنیا کا پانی پی لیں تو اس سے آپ کا ہائی بلڈ پریشر کنٹرول میں رہے گا

ایک گلاس پانی میں ایک چمچ ثابت دھنیا بھگو دیں اور پھر رات بھر اُس پانی کو ایسے ہی چھوڑ دیں۔

اگلی صبح اس پانی کو چھان کر پی لیں، ایسا کرنے سے ناصرف بلڈ پریشر کنڑول ہوگا بلکہ آپ کی مجموعی صحت بھی اچھی ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Your email address will not be published. Required fields are marked ( required )

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.