کراچی پولیس نے کراچی کے علاقے بفرزون اور نارتھ ناظم آباد تیموریہ اسٹیشن کی حدود میں ڈکیتی کی واردات کرنے والے ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔نارتھ ناظم آباد میں ڈکیتی کے بعد بفرزون میں ڈکیتی کے دوران تیموریہ پولیس نے ان کا سامنا کیا, اپولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک اور باقی پانچ ڈاکوؤں کو گرفتارکرلیا، ایک ڈاکو زخمی ہوا۔
گزشتہ دو دن پہلےانہوں نے گرین ہاؤس بلاک این ایریا کے قریب واقع رہائش گاہ میں واردات کی تھی۔ پانچ ڈاکو صبح 4 بجے مرکزی دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے اور انہوں نے گن پوائنٹ پر مکینوں کو یرغمال بنا کر قیمتی سامان لوٹ لیا تھا۔
قیمتی سامان تاحال برآمد ہونا باقی ہے، پولیس گرفتار ڈکیتوں سے تفتیش کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ نارتھ ناظم آباد کے علاقوں میں چند دنوں سے ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے تاہم پولیس نے اس واقعہ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے.خاص طور پر ایس ایچ او تیموریہ شاہد تاج تعریف کے مستحق ہیں۔
نارتھ ناظم آباد کے رہائشیوں نے ان ڈاکوؤں کی گرفتاری کے بعد قدرے راحت کا اظہار کیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا مطالبہ ہے کہ علاقے میں جرائم پر قابو پانے کے لیے مزید سخت نگرانی کی جائے۔