ملک کے معروف آئی ٹی پلیٹ فارم انبلرکے سربراہ، ثاقب اظہر نے دیگر ممتاز آئی ٹی بزنسز مالکان کے ساتھ پریس کانفرنس کی۔ وہ 18 سے 35 سال کی عمر کے 18 لاکھ سے زیادہ نوجوانوں کے ساتھ ملک کے سب سے بڑے ای کامرس گروپ کی قیادت کرتے ہیں۔
انہوں نے ایک بار پھر حکومتی عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ آئی ٹی انڈسٹری پر رحم کریں اور انہوں نے کہا کہ یہ نہ صرف براہ راست آئی ٹی کے کاروبار کو نقصان پہنچا رہا ہے بلکہ دیگر کاروباروں کو بھی متاثر کر رہا ہے، کھانے کی ترسیل کرنے والے لوگ ڈیلیوری کے لیے نقشہ بھی استعمال نہیں کر سکتے۔