
والدین،اسکول پرنسپلز، اور طلبہ کو مطلع کرنا چاہتے ہیں کہ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ دو اہم نوٹیفکیشنز کے مطابق، چند امتحانی مراکز میں آخری وقت پر تبدیلی کی گئی ہے۔
یہ اعلان نہایت تاخیر سے کیا گیا ہے، جبکہ کل صبح سے امتحانات کا آغاز ہو رہا ہے۔ لہٰذا طلبہ کو مندرجہ ذیل دو اہم اقدامات فوری طور پر کرنے کی سختی سے ہدایت دی جاتی ہے
امتحانی مرکز کی تصدیق
بورڈ کی ویب سائٹ پر نئے امتحانی مراکز کی فہرست اپڈیٹ کر دی گئی ہے۔
براہِ کرم گھر سے نکلنے سے پہلے لازمی طور پر اپنا امتحانی مرکز چیک کریں، اور اگر اسکول پرنسپل کا نمبر دستیاب ہو تو انہیں بھی مطلع کریں تاکہ کسی پریشانی سے بچا جا سکے۔
اگر مرکز نہ ملے تو متبادل حل
اللہ نہ کرے کہ کسی طالبعلم کو امتحانی مرکز تلاش کرنے میں دشواری ہو، لیکن اگر ایسا ہو جائے تو بورڈ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کو دکھا کر، بورڈ کی جانب سے قائم کردہ کسی بھی قریبی امتحانی مرکز میں اپنا پرچہ دے سکتے ہیں۔
اس پیغام کو اپنے تمام کلاس فیلوز، والدین، اور اساتذہ کے ساتھ بورڈ کے نوٹیفکیشن کے ہمراہ فوری طور پر شیئر کریں تاکہ سب بروقت مطلع ہو سکیں۔