You are here:  / NBTV / ، 2 مرکزی پانی کی لائنیں پھٹ گئیں، کراچی کو پانی کی فراہمی معطل

، 2 مرکزی پانی کی لائنیں پھٹ گئیں، کراچی کو پانی کی فراہمی معطل

گھارو( نامہ نگار) دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن،کراچی کو پانی فراہم کرنے والی 2مرکزی لائنیں پھٹ گئیں، کراچی کو پانی کی فراہمی معطل۔ تفصیلات کے مطابق واٹربورڈ کے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر ہفتہ کی رات بجلی کے اچانک ہونے والے بریک ڈاؤن سے پورے پمپنگ اسٹیشن کی بجلی بند ہوگئی جسکے باعث دھابیجی سے کراچی کو پانی کی فراہمی مکمل طور پر معطل ہوگئی۔

جبکہ پانی کے بیک پریشر سے کراچی کو یومیہ سو ملین گیلن پانی فراہم کرنے والی 72انچ قطر کی دو پائپ لائنیں لائن نمبر5 اور لائن نمبر 1 دھماکے سے پھٹ گئی جسکے نتیجے میں لاکھوں گیلن پانی ضائع ہونے سے بڑا علاقہ زیرآب آگیا۔اطلاع ملنے پر واٹربورڈ کے سپرنٹنڈنٹ انجینئر لال محمد سموں اور ایگزیکٹیو انجینئر محمد اقبال پلیجو نے عملے کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر متاثرہ دو لائنوں کی مرمت کاکام شروع کردیا۔

واٹربورڈ انتظامیہ کے مطابق لائن نمبر5 کی مرمت کاکام آج رات تک ہی مکمل کرلیا حائے گا جبکہ سمینٹ کی پائپ لائن نمبر1 کی مرمت میں دو سے 3روز کا وقت لگے گا۔پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن اور لائن پھٹنے کے باعث کراچی کو کروڑوں گیلن پانی کی فراہمی معطل رہی جس کے باعث کراچی کے مختلف علاقوں میں آج پانی کا بحران رہے گا۔

LEAVE A REPLY

Your email address will not be published. Required fields are marked ( required )

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.